ڈیفالٹ کا خطرہ نہیں، عائشہ غوث پاشا

December 07, 2022

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہاہےکہ پاکستان کو ڈیفالٹ کا کوئی خطرہ نہیں،ایس جی ڈیز حصول کیلئے فنڈز کی فراہمی چیلنج ہے، عالمی بینک، اے ڈی بی سمیت دیگر عالمی اداروں سے بات چیت جاری ہے، معاشی محاذ پر سب ٹھیک نہیں،پریشانی ضرور ہے، سیلاب سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے،ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام پائیدار ترقی کی کانفرنس سے خطاب اور بعدا زاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آن لائن بات چیت جاری ہے، دوست ممالک کو قرضوں کی ادائیگی رول اوور کی جارہی ہے، دیگر قرضوں کی ادائیگی کیلئے بھی انتظامات کئے جارہے ہیں آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنا چاہتے ہیں ، سیلاب سے بحالی اور تعمیر نو کیلئے 16 ارب ڈالر درکار ہیں تعمیر نو میں کئی سال کا عرصہ لگے گا، پاکستان کو آئی ایم ایف کی اگلی قسط اسوقت ملے گی جب آئی ایم ایف بورڈ منظوری دیگا۔