کینٹ اسٹیشن ریلوے کوارٹر سے ٹنڈو آدم کے صحافی کی لاش برآمد

December 07, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فریئر تھانے کی حدود کینٹ اسٹیشن ریلوے کوارٹرز سے ٹنڈو آدم کے صحافی آچر خاصخیلی کی لاش برآمد، اطلاع ملنے پر ریلوے پولیس نے لاش جناح اسپتال منتقل کی، ریلوے پولیس کے مطابق بظاہر موت طبعی ہے، تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد وجہ موت کا پتا چلے گا، ایس ایس پی ریلوے کا کہنا ہے کہ فیصل ایدھی سے رابطہ کرکے غسل کفن اور گھر تک فری ایمبولینس سروس فراہم کردی ہے۔