صدر عارف علوی کا فیصل مسجد میں خواتین کی نماز پر پابندی کا نوٹس، منتظم سے وضاحت طلب

December 07, 2022

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فیصل مسجد میں خواتین کی نماز پر پابندی اور صفائی کی ناقص صورتحال کی رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر کی مساجد میں مناسب اسلامی لباس اور سر ڈھانپ کر خواتین کو نماز پڑھنے کی اجازت ہے، فیصل مسجد مذہبی اور سیاحتی اہمیت کی حامل ہے لیکن مرکزی ہال میں نہ تو خواتین کیلئے نماز کی علیحدہ جگہ ہے نہ ہی اس میں داخلے کی اجازت ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ ضعیف اور بیمار خواتین کو لفٹ نہ ہونے کی وجہ سے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔