سی ایس ایس تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 1.94 فیصد

December 07, 2022

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2022 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتائج کے مطابق تحریری امتحان کیلئے 32 ہزار 59 امیدواروں نے اپلائی کیا، 20 ہزار 262 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا،جن میں سے 19869 امیدوار فیل ہوئے اور محض 393 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں، ایف پی ایس سی کے مطابق کامیاب امیدواروں کا طبی معائنہ، نفسیاتی جائزہ اور وائیوا کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا، ایف پی ایس سی کے مطابق امیدواروں کی کامیابی کا تناسب محض 1.94 فیصد ہے۔