منشیات فروشی کا سدباب یقینی بنایا جائے، آئی جی اسلام آباد

December 07, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) آئی جی اسلام آباد ڈاکٹراکبر ناصر خاں نے خبردار کیا ہے کہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ ناقابل برداشت ہے، منشیات فروشی کے سدباب کو یقینی بنائیں۔منشیات کے اڈوں اور اس میں ملوث عناصر کیخلاف فیصلہ کن کارروائیاں کی جائیں۔ کرائم ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کرکے بھرپور کارروائیاں کی جائیں۔ کرائم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز تفتیش ٹیموں کی نگرانی خود کریں, انوسٹی گیشن افسران جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے شواہد اور تکنیکی بنیادوں پر تفتیش مکمل کریں۔