نشتر پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کے انتخابات، شاہین یونٹی نے میدان مار لیا

December 07, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)نشتر ہسپتال کے پیرا میڈیکس کے انتخابات میں شاہین یونٹی نے 370 ووٹوں کی برتری سے میدان مار لیاتفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال میں پیرا میڈیکس کے انتخابات کا عمل گزشتہ رات گئے مکمل ہو گیا ، حتمی نتائج کے مطابق کل 1272 ووٹوں میں سے 785 ووٹ حاصل کر کے شاہین یونٹی نے میدان مار لیا جبکہ انکے مد مقابل پرائم گروپ نے 415 ووٹ حاصل کئے جبکہ انصاف گروپ کو صرف 44 ووٹ ملے،یوں شاہین یونٹی نے 370 ووٹوں کی برتری سے نشتر ہسپتال کے پیرا میڈیکل سٹاف یونین کے انتخابات جیت لئے، سرپرست اعلیٰ شاہین یونٹی رانا عامر، صدر رانا علی حسن ، سعید چوہدری وسیم سلیم اور دیگر کو پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد دی ،شاہین یونٹی کے سرپرست اعلیٰ رانا عامر کا کہنا تھا کہ جمہوری عمل پر امن طریقے سے مکمل ہوا ہے، یہ جیت نشتر کے تمام ملازمین کی جیت ہے اب پیرا میڈیکس کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے۔