• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کے مجرم کو جرم ثابت ہونے پر سزائےموت اور 10لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا

ملتان( سٹاف رپورٹر)ضلع پولیس کی موثر تفتیش کے نتیجہ میں قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سیشن عدالت نےمجرم دانش عباس عرف غلام مصطفیٰ کو سزائےموت اور 10 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنا دی،دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم دانش عباس عرف غلام مصطفیٰ کو سزائےموت اور10لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی گئی، ترجمان ملتان پولیس کے مطابق مجرم نے سال 2025ء میں تھانہ شاہ شمس کی حدود میں ریاض حسین کوپسٹل سے فائرمارکر نا حق قتل کیا تھا،پولیس تھانہ شاہ شمس نے اس وقوعہ کا مقدمہ92/25 بجرم302/34ت پ تھانہ شاہ شمس درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی تھیپولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کیساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا،جس پر معزز عدالت کی طرف سے مجرم دانش عباس عرف غلام مصطفیٰ کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 10 لاکھ روپے ہرجانہ کی سزا سنائی گئی۔
ملتان سے مزید