• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کے ملزم کو 10 سال قید‘ ایک لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ کی سزا

ملتان(سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس ملتان کی منشیات کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سلمان ولد سعید کی موثر تفتیش کے نتیجہ میں ملزم کو 10 سال قید اور 1لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی،دوران سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پرمجرم سلمان کو 10 سال قید اور 01لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی، ترجمان ملتان پولیس کے مطابق سال 2026 میں تھانہ سیتل ماڑی سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر آصف سلطان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مجرم سلمان سے 01کلووگرام سے زائدہیروئن برآمد کی تھی،پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے اس وقوعہ کا مقدمہ نمبر 226/26بجرم 9(1)6C/CNSAتھانہ سیتل ماڑی میں درج کر کے ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی تھی،پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا تھا۔
ملتان سے مزید