ملتان( سٹاف رپورٹر) تھانہ سٹی جلالپور پولیس نے بدنام زمامہ منشیات فروش ملزم محمدسلیم کو گرفتار کر کے1کلوگرام سےزائد چرس برآمد کر لی۔ایس ایچ او تھانہ سٹی جلالپور نےاپنی ٹیم کے ہمراہ خان بیلہ چونگی کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم کیخلاف تھانہ سٹی جلالپور میں مقدمہ نمبر 1202/26بجرم9(1)3C مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔