ملتان ( سٹاف رپورٹر ) دہلی گیٹ پولیس نے مسجد میں لاکھوں کی نقدی اور یونٹس چوری کرنے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ۔ پولیس کو حسین آگاہی گلی گمنگراں والی سے کامران ندیم نے اطلاع دی کہ مسجد سے نامعلوم چور وں نے گھس کر تین لاکھ روپے نقدی اور تین یونٹس آوٹ ڈور چوری کرکے فرار ہوگئے ۔اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر اطراف میں لگے ہوئے سی سی ٹی کیمرون کی مدد سے نامعلوم چوروں کے خلاف کارروائی شروع کردی۔