• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات فروشی ناجائز اسلحہ رکھنے اور بھیک مانگنے کے الزام میں 11افراد کیخلاف مقدمات درج

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے متعدد واقعات منشیات فروشی ناجائز اسلحہ رکھنے اور بھیک مانگنے کے الزام میں 11افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔ منشیات کے الزام میں سٹی شجاع آباد پولیس نے ملزم رضوان سے 530گرام چرس سٹی جلالپور پولیس نے ملزم سلیم سے 1060گرام چرس شاہ رکن عالم پولیس نے ملزم ثاقب سے 10لیٹر سیتل ماڑی نے ملزم عمران سے 20لیٹر دولت گیٹ پولیس نے ملزم جمشید سے 30لیٹر پاک گیٹ پولیس نے ملزم غلام حیدر سے 20لیٹر شراب برآمد کرلی ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں سیتل ماڑی نے ملزم یاسین سے پسٹل گولیاں برآمد کرلی بھیک مانگنے کے الزام میں جلیل آباد پولیس نے حفیظاں ،نذیر اں ، شیلہ اور خاتون کو گرفتار کیا ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید