• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پتنگ کی ڈور پھرنے سے 7سالہ بچہ زخمی

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ممتاز آباد پولیس نے پتنگ کی ڈور پھرنے سے 7سالہ بچہ کے زخمی ہونے کی اطلاع پر کارروائی شروع کردی ۔پولیس کو فیض کالونی قاسم پور سے مشتاق خان نے بتایا کہ میرا بھتیجا عبدالرافع گھر کے باہر دیگر بچوں کے ہمراہ کھیل رہا تھا اچانک پتنگ کی ڈور گردن پر پھرنے سے معمولی زخمی ہوگیا ۔اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نامعلوم پتنگ باز کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔
ملتان سے مزید