ملتان ( سٹاف رپورٹر ) سٹی جلالپور پولیس نے 21سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کے الزام میں خاتون سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس کو بشری بی بی نے بتایا کہ سودا سلف لینے گئی واپس آئی تو بیٹی مسکان گھر موجود نہ تھی پتاجوئی کرنے پر معلوم ہوا کہ ملزمان سلیمان ،یوسف ،رابعہ وغیرہ اغوا کرکے لے گئے ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔