ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پولیس نے ڈکیتی چوری کی متعدد وارداتوں کے الزام میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ قادر پورراں کے علاقے دو ڈاکو طاہر سے گن پوائنٹ پر 30 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ڈی ایچ اے کے علاقے بلال کا موبائل راجہ رام کے علاقے مرید عباس کے پنکھے موٹر پمپ وغیرہ دہلی گیٹ کے علاقے احمد کی موٹرسائیکل چہلیک کے علاقے ابوبکر کا موبائل مظفر آباد کے علاقے صادق کے پنکھے اور قطب پور کے علاقے شہباز کا موبائل چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔