ریلوے انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے اراضی واگزار کرالی

December 07, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) ریلوے انتظامیہ ملتان نے قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کے دوران ریلوے اراضی واگزار کروالی، ڈپٹی ڈائریکٹر پراپرٹی لینڈ ریلوے ملتان نے اراضی واگزار کروانے کی رپورٹ ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن حماد حسن مرزا کو بھجوا دی،بتایا گیا ہے کہ ریلوے اسٹیشن کوٹ مٹھن کے گرد و اطراف اراضی واگزارکروائے جانے کے سلسلے میں ریلوے سٹاف اور ر یلوے پولیس کی سربراہی میں ٹیم نے کلو میٹر 214 سے 215 کوٹ مٹھن ، کوٹ بہرام ایک کنال ریلوے اراضی جس میں ریڑھیاں جھگیاں قائم کر کے قبضہ کیا گیا تھا واگزار کروا لی۔