میں اور حارث ان فٹ نہیں ہوئے، نظر لگی ہے، شاہین آفریدی

December 08, 2022

ملتان (نمائندہ خصوصی) ٹیسٹ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میںاور حارث رؤف ان فٹ نہیں ہوئے بلکہ ہمیں نظر لگی ہے۔ بدھ کو لاہور قلندرز کے ساتھ ایک تقریب میں شاہین آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل تو ابھی دور ہے، ہم دو تین ہفتوں میں پھر سے گراؤنڈ میں ہوں گے۔ پی سی بی کا میڈیکل بورڈ ان کے ساتھ کام کر رہا ہے ۔ خیال رہے کہ شاہین آفریدی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں انجری کا شکار ہوئے تھے جبکہ حارث رؤف پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران انجرڈ ہوئے تھے۔ دریں اثنا لاہور قلندرز نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ ایک معاہدے کیا ہے، اس پر سی ای او عاطف رانا اور ڈی جی مدثر ریاض ملک نے دستخط کئے۔