بلدیہ ٹاؤن میں 11 دن کی بچی کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین، خاتون کے یہاں کبھی بچی کی پیدائش نہیں ہوئی، شوہر کی توجہ حاصل کرنے کیلئے ڈرامہ رچایا، پولیس ذرائع

December 08, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بلدیہ ٹاؤن میں 11 دن کی بچی کے مبینہ اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کے یہاں کبھی بچی کی پیدائش ہی نہیں ہوئی، خاتون اپنی سہیلی کی بچی کو گھر لائی تھی،خاتون نے چند دن بچی کو اپنے پاس رکھا اور پھر والدہ کے ہمراہ بچی کو جنگل اسکول کے قریب رہائشی سہیلی کو واپس کردیا،ذرائع کے مطابق خاتون کا شوہر اپنی دوسری بیوی کے ساتھ رہتا ہے، لگتا ہے کہ خاتون نے شوہر کی توجہ حاصل کرنے کےلیے مبینہ اغوا کا ڈرامہ رچایا ہو، گزشتہ روز خاتون نے بیان دیا تھا کہ وہ روبی موڑ کے قریب اپنی بیماربچی کو کلینک لے جارہی تھی اور بچی کو سردی سے بچانے کیلئے لپیٹ کربیگ میںرکھا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار رقم سمجھ کر میرا بیگ چھین کرلے گئے تھے ۔