انٹرنیشنل ہاؤسنگ ایکسپو آج جناح کنو نشن سینٹر اسلام آباد میں شروع ہوگی

December 08, 2022

ااسلام آ باد ( کامرس رپورٹر) وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات ‘ اسلام آ باد چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری اور جنگ میڈیا گروپ کے اشتراک سے انٹر نیشنل ہاؤسنگ ایکسپو آج بروز جمعرات جناح کنو نشن سنٹر اسلام آ باد میں شروع ہوگی جو چار دن جاری رہیگی۔ایکسپو کی افتتاحی تقریب صبح نو بجے ہوگی ۔ اس ایکسپو میں پاکستان بھر سے رئیل سٹیٹ سے وابستہ کمپنیاں ‘ ہا ؤسنگ سوسائٹیاں ‘ بلڈرز‘ ڈویلپرز، تعمیراتی صنعت سے منسلک صنعت جن میں سولر کمپنیاں ‘ ٹائلز ‘ سریا اور دیگر ادارے شامل ہیں شرکت کر رہی ہیں۔ کئی غیر ملکی کمپنیاں بھی ایکسپو میں شرکت کر رہی ہیں۔نسٹ یو نیورسٹی اور جامعہ کراچی سمیت کئی جا معات کے ماہرین بھی شریک ہونگے۔ پینل ڈسکشن کے بعد سفارشات تیار کی جا ئیں گی۔ ایکسپو کا مقصد ملک میں ہا ؤسنگ اور کنسٹرکشن کی صنعت کو ترقی اور فروغ دینا اور ملک میں رہائش کی طلب بالخصوص سستی ہاؤسنگ کی فراہمی میں مدد دینا ہے۔