قادیانیوں کی اسلام دشمن سرگرمیوں کا نوٹس لیا جائے، جمعیت ن

December 08, 2022

کوئٹہ (آن لائن)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی نےقادیانی کی نیب چیئرمین تقرری کی اطلاعات پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ قادیانی اسلام اورپاکستان کے کھلے دشمن ہیں نیب جیسے اہم ادارے پر قادیانی سربراہ کی تقرری کسی صورت قبول نہیں کرینگے انہوںنے کہاکہ ن لیگ کے ہردورمیں قادیانیوں کو اہم عہدوں پر تعینات کیاگیا حتیٰ کہ ختم نبوت نامے میںتبدیلی کی گئی جو قوم نے مسترد کردی قادیانی ریاست کے اندر ریاست چلارہے ہیں تھرپارکر سمیت مختلف علاقوں میں ان کی اسلام وملک دشمن سرگرمیاں کسی سے پوشیدہ نہیں حکومت سنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے اہم عہدوں پر قادیانیوں کو ہٹاکراسلام دشمن سرگرمیوں پر پابندی لگائے۔