• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام نے مزدور کے حقوق کا ذکر خاص طور پر فرمایا ہے، قاری عبدالرشید

کوئٹہ( پ ر) ممبر رؤیت ہلال کمیٹی و مہتمم مدرسۃ البنات بلوچستان ڈاکٹر قاری عبدالرشید نے یوم مزدور کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام نے تمام طبقات کے حقوق متعین کیے ہیں جن میں مزدور کے حقوق کا ذکر خاص طور پر فرمایا ہے کہ مزدور کو اس کا پسینہ خشک ہونے سے قبل اس کی مزدوری ادا کر دی جائےحکومت کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مزدوروں کے لئے جامع قوانین بنائے تا کہ ان کے حقوق کا تحفظ ہوسکےانہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو لیبر پالیسی دی تھیاس کا ذکر خطبہ حجۃالوداع میں موجود ہے کہ جو لوگ تمہارے ہاتھ کے نیچے کام کرتے ہیں وہ تمہارے بھائی ہیںجو تم خود کھاتے ہو انہیں بھی کھلاؤ جو خود پہنتے ہو انہیں بھی پہناؤ اور ان پر کام کا وہ بوجھ نہ ڈالو جس کی وہ طاقت نہ رکھتے ہوںاس مدینہ والی لیبر پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں چاہیئے کہ ہم مزدوروں پر زیادہ بوجھ نہ ڈالیں مزدور کے لئے طے شدہ اوقات کی پابندی کرائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید