• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی محتسب کے حکم پر 2014 سے بلاک شناختی کارڈ کھل گیا

کوئٹہ(این این آئی)درخواست گزار علی رضا نے بتایا کہ ان کے والد مردان علی کا شناختی کارڈ 2014 سے بغیر کسی وجہ کے بلاک کر دیا گیا تھا۔جس کی بحالی کے لیے وہ متعدد بار نادرا دفتر کے چکر کاٹے اور کمیٹیوں میں پیش ہوئے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔لہذا، مجبور ہو کر انصاف کے حصول کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رجوع کیا اور اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار علی رضا کے والد علی مردان کا شناختی کارڈ فوری طور پر بحال کیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے والد کا شناختی کارڈ بحال کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔
کوئٹہ سے مزید