• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزیر قانون اعظم تارڑ سے ایڈووکیٹ ملک مصلح الدین کی ملاقات

اسلام آباد/ کوئٹہ (آن لائن) سینئر رہنماء مسلم لیگ (ن) ملک مصلح الدین مینگل ایڈووکیٹ نے وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم تارڑ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملک مصلح الدین مینگل نے بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کو متحرک اور تنظیم کو مضبوط بنانے کے لیے کی جانے والی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پارٹی ورکرز کی قربانیوں اور ان کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی تنظیمی سرگرمیوں کو سراہا اور پارٹی ورکرز کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ وفاقی وزیر نے ملک مصلح الدین مینگل کی دعوت پر جلد بلوچستان کا دورہ کرنے پر آمادگی کا اظہار بھی کیا۔
کوئٹہ سے مزید