پشتہ خرہ تحصیل کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے، ہارون صفت

December 09, 2022

پشاور (وقائع نگار )پشتہ خرہ کے چیئرمین ہارون صفت نے کہاہے کہ صوبے کے دیگر تحصیلوں کی طرح پشتہ خرہ تحصیل کوبھی مالی مشکلات کا سامناہے، صوبائی حکومت بلدیاتی نظام میں دلچسپی نہیں لے رہی، کسی بھی تحصیل میں ماتحت دفاتر نہیں ہیں،عوام کے کام جوں کے توں پڑے ہیں بلدیاتی حکومت صرف نام کی حد تک رہ گئیں یہ باتیں پشتہ خرہ کے تحصیل چیئرمین ہارون صفت نے ایک اجلاس کے دوران کہیں گذشتہ روز ایک اجلاس کاا نعقادکیاگیاتھا جس میں تحصیل چیئرمینوں نے شرکت کیں اس موقع پر چیئرمین ہارون صفت نے کہاکہ بلدیاتی نظام میں صوبائی حکومت دلچسپی نہیں لے رہی ہیں جبکہ تحصیل پشتہ خرہ بھی دیگر تحصیلوں کی طرح مالی مشکلات کا شکارہے جبکہ تحصیل میں ماتحت دفاتر نہیں ہے،عوام کے کام جوں کے توں پڑے ہیں، انہو ں نے کہاکہ صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ بلدیاتی نظام کو مضبوط کرے تاکہ عوام کوا نکی دہلیزپر سہولیات میسر ہوں۔