تجاوزات کیخلاف مختلف علاقوں میں سی ڈی اے آپریشن، متعدد کا خاتمہ

December 10, 2022

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے عملہ نے اسلام آباد کے شہری علاقوں کے علاوہ کری روڈ مارکیٹ لائن سے باہر تجاوزات ہٹانے کے علاوہ پنڈوڑہ چونگی پیر ودھائی موڑ پر بھی متعدد تجاوزات ، فروٹ سٹال کو ختم کر دیئے ۔کری روڈ نیو مل پر سڑک کنارےتجاوزات کو ہٹا کر ایک ٹرک سامان ضبط کیا گیا۔ ایک پلازہ پر این او سی کےبغیر جاری کام بند کرنے کے ساتھ سامان بھی قبضہ میں لے کر نوٹس بھی جاری کیا گیا۔پنڈوڑہ چونگی آئی جے پی روڈ پر بھی متعدد تجاوزات کوویل ڈوزر کی مدد سے ختم کیا گیا۔ اسلام آباد سبزی منڈی کے پاس اڈوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا اور ان غیر قانونی اڈوں جس میں دربار اڈہ اور شاہین اڈہ شامل ہیں کے داخلی اورخارجی راستوں کو گڑھے لگاکر بند کر دیا گیا۔ دریں اثناءچیئر مین عثمان یونس کی ہدایت اور عدالت عالیہ کے حکم پر ہنگامی آپریشن ترتیب دیا گیا جس میں زمر سوسائٹی ،چنار سوسائٹی ،عمار سوسائٹی اور براق سوسائٹی کے دفاتر سبر بمہر کئے گئے ۔