اُردو یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلر کا انٹری ٹیسٹ مرکز کا دورہ

January 25, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی جامعہ اردوکے قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاءالدین کا شعبہ کمپیوٹر سائنس، مائیکرو بیالوجی، بائیو ٹیکنالوجی، فارمیسی اور نظمیات کاروبار میں داخلوں کیلئے ہونے والے انٹری ٹیسٹ مرکز کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی ادارے اسی وقت ترقی کرتے ہیں جب وہاں تعلیم کو اولین ترجیح دی جائے اور امتحانی نظام کو بہتر سے بہتر اور جدید نکات پر استوار کیا جائے۔ انہوں نے ٹیسٹ میں شریک طلبا ءو طالبات کو دی گئی سہولتوں کا جائزہ لیااور پرسکون اور شفاف ماحول میں داخلہ ٹیسٹ کے انعقاد پر منتظمین کی حوصلہ افزائی کی۔