نجم سیٹھی کی بابر اعظم کو مبارکباد

January 27, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بابر اعظم کو آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر کی سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔جمعرات کو ایک بیان میں انہوں نےکہا کہ بابر اعظم نے آئی سی سی کے اہم ترین ایوارڈز جیت کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا، ان کی کارکردگی اور کامیابیاں ان کی محنت، لگن اور عزم کا صلہ ہیں اور پاکستان کے تمام نوجوان کرکٹرز کے لیے مشعل راہ ہیں۔ انہوں نے حارث رؤف، محمد رضوان اور ندا ڈار کو بھی مینز اور ویمن کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہونے پر بھی مبارکباد دی۔