IMF اور دوست ممالک سے بات چیت کر رہے ہیں، حکومت

January 27, 2023

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سابق حکومت کے کئے گئے وعدے پورے کئے

آئی ایم ایف اور دوست ممالک سے بات چیت کر رہے ہیں، درست سمت اختیار کر کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا‘ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، اپوزیشن ملک کو درپیش چیلنجز پر سیاست کی بجائے مثبت تجاویز دے‘خیرمقدم کریں گے‘مل کر ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر ثانیہ نشتر کے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان کو ماضی میں سب نے مل کر اس نہج پہنچایا ہے

عالمی کساد بازاری اور مہنگائی کے معیشت اور توانائی پر اثرات مرتب ہوئے، موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف پروگرام بحال کیا جس کے لئے بڑے اقدامات کرنا پڑے۔