کوئٹہ : قبائلی رہنما برادری سمیت بی این پی میں شامل ہو گئے

January 27, 2023

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام چلتن گلی سریاب مل میں قبائلی رہنما میر بلال احمد مری کے اپنے برادری سمیت بی این پی میں شمولیت کے موقع پر پروگرام منعقد ہوا پروگرام سے بی این پی کے مرکزی لیبر سیکرٹری موسیٰ بلوچ، سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر وضلعی صدر بی این پی کوئٹہ غلام نبی مری، ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، ڈپٹی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، ضلعی انسانی حقوق کے سیکرٹری پرنس رزاق بلوچ، سابق ضلعی صدر میر غلام رسول مینگل پارٹی کے ضلعی کونسلران میر ناصر شاہوانی،جاوید مینگل اور بلال احمد مری نے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والے دوستوں کو پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پارٹی پروگرام اغراض و مقاصد بیانیہ کو گھر گھر پہنچانے اور عوام تک اجاگر کرنے کے خاطر کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ بلوچ قومی راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل مرحوم کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ جنہوں نے ملکی سطح پر بلوچوں کو متحد اور منظم کرنے کی خاطر قبائل ذات و پات زئی اور خیلی سے نکال کر علاقاہی گروہی مفادات کی سیاست اور جدوجہد کرنے کی بجائے بلوچ قومی تشکیل اور بلوچستان کی اجتماعی قومی مفادات کے تحفظ کی جدوجہد کر کے ایک رول ماڈل رہنما کی حیثیت سے بلوچوں میں پذیرائی اور مقبولیت حاصل کی یہی وجہ ہے کہ آج بلوچ قوم سردار عطاءاللہ خان مینگل کی فکرو خیال نظریاتی سیاست اصولی موقف ،ایمانداری اور سچاہی پر مبنی بے لوث جدوجہد اور قربانیوں کو قدر عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اور سردار عطا اللہ خان مینگل کو بلوچ قوم کا قومی رہنما کی حیثیت کا درجہ دیتے ہیں اور آج بی این پی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بلوچ قومی راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل کی افکار، نظریات اور نقش قدم پر گامزن ہوکر بلوچ قومی مفادات کو نقصان پہنچانے والے قوتوں کیخلاف برسرپیکار ہیں۔ اس موقعے پر میر بلال احمد مری نے اپنے برادری سمیت جن میں ناڑی مولا بخش مری،ماسٹر سعید خان مری، حبیب خان مری،عبدالنبی مری، قاسم مری،جاوید مری،ارباب مری،محمد اسماعیل بلوچ، ثنااللہ بلوچ،سونا خان مری،غلام محی الدین مری،یار علی مری ،یوسف مری،ترک علی مری،امان اللہ مری ،محمد عثمان مری،اختر مری اور سیٹ گل بیگ مری نے باقاعدہ بی این پی میں اپنے شمولیت کا اعلان کیا اور یہ عہد کیا وہ ماضی کی طرح بلوچستان اور بلوچ قومی تحریک کے حقوق کے لئے جدوجہد کے خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے کیونکہ بلوچستان ہمارا ماں دھرتی اور شناخت ہے اور اپنے شناخت اور ماں دھرتی کی ایک ایک اینچ کی دفاع کرنا ہمارا قومی ،وطنی اور تاریخی فرائض میں شامل ہے۔