اکبر پورہ میں بجلی کے چار نئے ٹرانسفارمرز لگا دیئے گئے

January 27, 2023

پشاور(نمائندہ خصوصی)گرینڈ امن جرگہ کے سربراہ حاجی سید ہدایت شاہ ڈسٹرکٹ انصاف کمیٹی ضلع نوشہرہ کے سابق چیئرمین سید سبز علی شاہ فخر سادات سید محسن شاہ اے این پی کے صوبائی کونسلر حاجی مصری خان انجمن تاجران کے صدر صلاح الدین صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار سید افتخار علی شاہ ویلیج کونسل اکبر پورہ کے چیئرمین ملک قاسم خان پیپلز پارٹی اکبر پورہ کے صدر سید جمیل شاہ جنرل سیکرٹری سید مصنف شاہ اور سریف گل پراچہ نے ایگزیکٹیو انجینئر پیسکو نوشہرہ یوسف حسین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کوششوں سے اکبر پورہ میں بجلی کے چار خراب ہونے والے ٹرانسفارمرز جگہ فوری طور پر چار نئے ٹرانسفارمرز لگا دیئے گئے جبکہ عوام کے مسائل پر بھر پور توجہ دینے سے عوام کے مسائل فوری طور پر حل ہورہے ہیں جبکہ علاقہ میں بجلی کی فراہمی بھی کافی بہتر ہو گئی ہے جبکہ عوام کی رشوت خور مافیا سے بھی نجات مل گئی ہے۔