سوئیڈن میں اسلام دشمن اقدامات قابل مذمت: سردار محمد یوسف

January 27, 2023

وہاڑی(نمائندہ جنگ ) سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف خان نے کہا ہے کہ اپنی مدد آپ کے تحت دینی مدارس بڑی دینی خدمات بجا لارہے ہیں پوری دنیا میں یہی ادارے ہدایت کے سرچشمے ہیں قرآن وحدیث کے علم سے آراستہ ہونے والے طلباء خوش قسمت ہیں انہوں نے کہا اسلام کے پوری دنیا میں مقبولیت سے خائف عناصر منفی طرزِ عمل اپنا کر اور مسلمانوں کی دل آزاری کرکے اپنے آپ کو تسکین نہیں دے سکیں گے انہوں نے سوئیڈن میں اسلام دشمن اقدامات کی شدید مذمت کی انہوں نے کہا کہ انکی جامعہ ہذا کے بانی منتظم وفاق المدارس العریبیہ پاکستان کی دستور ساز کمیٹی کے سینئر رکن شیخ الحدیث مولانا ظفر احمد قاسم مرحوم سے پہلی ملاقات مسجد نبوی میں ہوئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی وہاڑی میں کیا اس موقع مہتمم جامعہ ھذا مفتی مولانا عزیزالرحمان ظفر اور دیگر علماء موجود تھے،سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مولانا ظفر احمد قاسم و دیگر علماء کی مشاورت انکے کام میں جان ڈال دیتی تھی،ان کے چھوڑے ادھورے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔