ہمیں آئی ایم ایف پر بھروسے اور مدد سے باہر نکلنا ہوگا، ضیاء عباس

January 29, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ہمیں آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں پر بھروسے اور مدد سے باہر نکلنا ہوگا، ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے حکومت فوری طور معاشی ماہرین اور صنعت کاروں کی کانفرنس منعقد کرےجبکہ اووسیز پاکستانیوں کی تنظمیوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے تاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کا حکومت پر اعتماد میں اضافہ ہوسکے۔