ڈی جی خان میں سی ٹی دی اور دہشتگردوں میں مقابلہ، 2 دہشتگرد ہلاک

January 29, 2023

ڈیرہ غازیخان(جنگ نیوز)ڈیرہ غازیخان جھنگی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا ۔سی ٹی ڈی کے مطابق مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور دو فرار ہوگئے، دہشت گرد پولیس چیک پوسٹ پر حملے کرنا چاہتے تھے، سی ٹی ڈی نے موقع پر پہنچ کر دہشت گردوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ہلاک دہشت گرد لاہور، اسلام آباد ، راولپنڈی اور کے پی میں دہشت گردی کر چکے ہیں، دہشت گردوں سے کلاشنکوف ، پستول کی 50گولیاں، 2دستی بم اور باوردی مواد برآمد ہوا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق فراردہشت گردوں کی گرفتاری کی کوشش جاری ہے۔