کلی عالم خان کے مسائل حل کئے جائیں، مکینوں کا مطالبہ

January 29, 2023

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کلی عالم خان میں مسائل کے انبار،مکینوں کو مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق کلی عالم خان وگردونواح میں صفائی کی صورتحال انتہائی دگرگوں ہےجابجا کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے تعفن پھیل رہا ہے اور امراض پھیلنے کا بھی خطرہ ہےاہل علاقہ کا کہنا ہے کہ کچرہ دان نہ ونے کی وجہ سے گلی محلوں میں کچرہ پھینکنے پر مجبور ہیں جبکہ علاقے کی اکثر اسٹریٹس لائٹس بھی غیرفعال ہیں جسکی وجہ سے رات کے اوقات میں آنے جانے والوں کو مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے علاقہ مکینوں نے مطالبہ کیا کے فی الفور مذکورہ علاقےمیں صفائی کی صورتحال بہتر اور اسٹریٹس لائٹس فعال کی جائیں۔