پاکستان ویسٹ ایشیا بیس بال کے سپر فور مرحلے میں

January 30, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان نے سپر فور مرحلے میں رسائی حاصل کر لیا،پاکستان کے گروپ بی سے بنگلہ دیش اور گروپ اے سے فلسطین اور سری لنکا نے اس مرحلے میں کوالیفائی کیا ہے، سپر فور کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا،اتوار کو فلسطین نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو شکست دی،بنگلہ دیش نے افغانستان کے خلاف فتح حاصل کی۔پاکستان سپر فور میں پیر کو سری لنکا سے مقابلہ کرے گا۔