گلشن معمار میں ایک گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی شراب برآمد

January 30, 2023

کرا چی(پی پی آ ئی) کسٹمز انفورسمنٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ نے خفیہ اطلاع پر کراچی کے علاقے گلشن معمار میں واقع ایک گھر پر چھاپہ مار کر ایک کروڑ 50لاکھ روپے مالیت کی اعلی اقسام کے مختلف برانڈ کی غیر ملکی شراب برآمد کرلی۔کسٹمز حکام کے مطابق کارروائی کے دوران دو ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، جن کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ جب کہ برآمد شدہ شراب اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کے گودام منتقل کردی گئی ہے۔