نوجوان گیند اٹھاتے ہوئے کنویں میں جا گرا‘ ریسکیو اہلکاروں نے باہر نکالا

January 30, 2023

ملتان(سٹاف رپورٹر)گولف اسٹیڈیم کے قریب نوجوان گیند اٹھاتے ہوئے کنویں میں جا گرا ‘ریسکیو اہلکاروں نے باہر نکالا۔ریسکیو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کچھ لڑکے کھیل رہے تھے کہ کھیلتے ہوئے ان کی گیند قریب واقع ایک کنویں میں گر گئی اور لڑکا کنویں میں گری ہوئی بال کو اٹھانے کے لئے گیا تو غلطی سے اس کا پاؤں پھسلا اور وہ گہرے کنویں میں گر گیا ۔ امدادی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کیا اور متاثرہ لڑکے کو زندہ حالت میں کنویں سے نکال لیا اور ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد اسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا۔