چیلنج کپ فٹبال، پولیس نے نیوی کو ہرا دیا

January 31, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پولیس نے چیلنج کپ فٹ بال میں نیوی کو شکست دیکر گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔آخری میچ میں پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں ۔ دوسرے ہاف کے پہلے ہی منٹ میں حسنین نے فیصلہ کن گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی ۔