کوئٹہ میں میچ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کی آج بنگلہ دیش سے وطن واپسی

January 31, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں شریک تمام پاکستانی کھلاڑی جمعرات کو وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ وہ ہفتے کو کوئٹہ کے میچ میں شریک ہوں گے۔ اتوار کو بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاورپشاورزلمی کے درمیان ہونے والے پی ایس ایل کے نمائشی میچ کےلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ہے۔ ٹکٹ کےحصول کےلئے شائقین کرکٹ جوش و خروش کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ٹکٹ کی قیمت محض 20 روپے رکھی گئی ہے ۔ شاہین شاہ آفریدی اپنے نکاح کے سبب میچ میں شرکت نہیں کریں گے۔ بابراعظم، سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد، محمد نواز، نسیم شاہ، افتخار احمد، محمد حسنین اور عمر اکمل کئی کھلاڑی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔