پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی ہوگی، پی ٹی آئی

January 31, 2023

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سندھ اسمبلی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف مذمتی قرارداد جمع کروائی گئی،قرارداد پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان، راجا اظہر،ڈاکٹر سنجے، شاہنواز جدون، عدیل احمد ،علی جی جی،شہزاد قریشی،ڈاکٹر سیما و دیگر نے جمع کروائی، قرار داد کے متن میں اراکین اسمبلی نے کہا کہ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مزمت ہے، حکومت پاکستان سنگین معاملے پر عالمی سطح پر آواز بلند کرے، ملک میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں 35 روپے اضافے کی مزمت فیصلے کے پیش نظر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے استعفی مطالبہ کرتے ہیں، پیٹرولیم پرائس میں اضافے سے مہنگائی کا بوجھ عوام پر مزید بڑھے گا، ڈالر اور پیٹرول دونوں کی قیمتیں آسمانوں پر ہیں،خرم شیرزمان نے کہا کہ یہ حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے، کیونکہ انہیں الیکشن میں اپنی شکست صاف لکھی نظر آرہی ہے۔