نارتھ ناظم آباد، نجی سپر مارٹ میں آگ

January 31, 2023

کراچی( اسٹاف رپورٹر )نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں واقع نجی سپر مارٹ میں آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پایا ،فائر بریگیڈ کے مطابق نجی سپر مارٹ کثیرالمنزلہ عمارت کے نیچے قائم ہے،آگ لگنے سے سپر مارٹ میں موجود معمولی سامان جل گیا ،آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔