کچرا کنڈیوں سے کچرا اٹھاتے ہوئے کھدائی ہونے سے سڑکیں بیٹھنے لگیں

January 31, 2023

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے شہریوں کی زندگی خطرے میں ڈال دی، شہر بھر کی کچرا کنڈیوں سے کچرا اٹھاتے ہوئےکھدائی ہونے سے سڑکیں بیٹھنا شروع ہو گئیں، جوبلی کلاتھ مارکیٹ کے سامنے مین شاہراہ کا آدھا حصہ بیٹھ گیاسڑک پر پڑنے والے 10فٹ کے شگاف سے نالہ نظر آنا شرو ع ہو گیا ہے، شہریوں کا کہنا ہے کہ کھدائی سے ٹیلی فون، انٹرنیٹ، پانی، گیس، بجلی کی لائنیں آئے روز متاثر ہورہی ہیں۔