ہائیکورٹ، اسپتال ملازم کی جعلی ترقی کے خلاف انکوائری رپورٹ 40 روز میں طلب

January 31, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ نے کورنگی نمبر ایک کے سرکاری اسپتال میں جعلی ترقی سے متعلق درخواست پر کامران خانزادہ کے خلاف انکوائری مکمل کر کے 40 روز میں رپورٹ طلب کرلی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ گریڈ 2سے بھرتی ہونے والا شخص جعلی طریقہ سے گریڈ 14 تک پہنچ گیا، اسپتال حکام نے بتایا کہ ہمیں انکوائری کے لئے 2 ماہ دیئے جائیں۔