• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سپلائی و فروخت میں ملوث 2 خواتین سمیت 5 ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے مرغی خانہ پل ملیر ندی کے قریب مبینہ طور پرمنشیات سپلائی و فروخت میں ملوث2 خواتین سمیت 5 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 25 کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی چرس برآمدکرلی، ملزمان کی شناخت شاکر نوید، عبدالمنان، نوید خالق جبکہ خواتین کی شناخت فضیلہ زوجہ شاکر نوید اور ناہد زوجہ نوید خالق کے نام سے کی گئی ،ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق گرفتار ملزمان آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں، ملزمان سے برآمد ہونے والی منشیات کی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے، چرس کراچی کے پوش علاقوں میں سپلائی اورفروخت کی جانی تھی گرفتار ملزمان نے دورانِ تفتیش مزید بتایا کہ منشیات کی فروخت کے لیے خواتین کو استعمال کیا جانا تھا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید