کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی میں بھی 941 فٹ اونچا 82منزلہ ٹاور بنے گا ، تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں پاکستان کی بلند ترین عمارت برجِ قائد کی تعمیر کا باضابطہ معاہدہ ڈی ایچ اے سٹی کراچی اور اے بی ایس ڈیولپرز کے مابین طے پایا ہے، عمارت کراچی میں ڈی ایچ اے سٹی کے اندر تعمیر کی جائے گی۔ جدید طرزِ تعمیر پر مبنی یہ منصوبہ تقریبا 6 ایکڑ اراضی پر محیط ہوگا اور اس کی تکمیل کے لیے 6 سال کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، منصوبے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے این او سی بھی جاری کردیا گیا ہے۔