کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر میں مسلح ڈاکوئوں نے جیولری مارکیٹ سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا لوٹ لیا ،تفصیلات کے مطابق شارع فیصل تھانہ کی حدود گلستان جوہر بسیرا شاپنگ مال میں واقع جیولری کی دکانوں پر مسلح ملزمان نے دھاوابول دیا اور دکانوں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے ،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کئے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی ،ایس ایچ او تھانہ شارع فیصل سید امتیاز حسین نے بتایا ہے کہ موٹر سائیکل سوار 4 مسلح ملزمان نے مارکیٹ میں سے جیولری کی دکانوں سے سونا لوٹ لیا،معلومات حاصل کررہے ہیں کہ ملزمان مجموعی طور پر کتنا سونا لوٹ کر فرار ہوئے ہیں ۔