کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی عدم بازیابی پر محکمہ داخلہ سندھ، پولیس اور دیگر سے رپورٹس طلب کرلیں۔ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو 5لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، درخواست گزاروں کے وکلا نے کہا کہ شہری شیراز، شاہد ارمان، مرتضیٰ، حمزہ اور جنید الدین شہر کے مختلف علاقوں سے لاپتا ہیں ، تفتیشی افسران گمشدہ افراد کا سراغ لگانے میں ناکام رہے۔ تفتیشی افسران نے رپورٹس پیش کرنے کے لئے عدالت سے مہلت مانگ لی۔