کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے عیسیٰ نگری میں ہونے والے متنازع پولیس مقابلے میں مرنے والے حماد کے والد کی جانب سے پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ اندراج کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ، فیصلہ آئندہ ہفتے سنائے جانے کا امکان ہے،درخواست میں ڈی آئی جی شرقی، ایس ایس پی شرقی اور ایس ایچ او عزیز بھٹی کو فریق بنایا گیا،اے ایس آئی راجا عمران، کانسٹیبل اعتزاز احمد اور کانسٹیبل وقاص بشیر بطور ملزمان نامزد ہیں۔