دھماکے کے پولیس شہدا کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

January 31, 2023

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاورپولیس لائن میں مسجد میں ہونے والے اندوہناک خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے27پولیس شہداکی نمازجنازہ اداکردی گئی ۔نمازجنازہ میں کورکمانڈرپشاور،آئی جی خیبرپختونخوا،آئی جی ایف سی سمیت اعلیٰ پولیس وسرکاری افسران سمیت بڑی تعداد میں اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ نمازجنازہ ملک سعد شہیدپولیس لائن پشاورمیں اداکی گئی جس میں شہداکوپورے سرکاری اعزاز کے ساتھ نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعدمیتوں کو اپنے اپنے آبائی علاقوں میں روانہ کردیاگیا۔