سونا فی تولہ 2لاکھ 10ہزار کا ہوگیا

January 31, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کی قدر میں کمی کے باعث ،سونے کی قیمت میں مزید1500 روپے فی تولہ کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالرفی اونس کی کمی سے 1928 ڈالر سے کم ہو کر 1924 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے،لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1500 روپے فی تولہ کے اضافے سے 2 لاکھ 10 ہزار 500 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 80ہزار 470 روپے ہو گئی ہے،جبکہ چاندی کی قیمت 2300 روپے فی تولہ پر برقرار رہی ہے ۔