پنجاب میں انتخابات میں تاخیر صرف قیاس آرائی ہے، خرم دستگیر

January 31, 2023

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات میں تاخیر صرف قیاس آرائی ہے،صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے کہا کہ آئین میں انتخابات 90دن سے آگے بڑھانے کی گنجائش نہیں ہے،سینئر صحافی و تجزیہ کار طاہر خان نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا فیصلہ عمران خان کا نہیں ریاستی اداروں کا تھا، وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات میں تاخیر صرف قیاس آرائی ہے، وفاقی حکومت یا پی ڈی ایم میں انتخابات میں تاخیر پر کوئی بات نہیں ہوئی، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 90دن کی آئینی مدت میں انتخابات ہوجائیں گے، صوبوں اور ضمنی انتخابات پر 70ارب روپے کی خطیر رقم خرچ ہوگی، انتخابات آئینی مدت میں صاف و شفاف اور غیرآئینی مداخلت سے پاک ہوں گے۔